• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، طلبہ کو موبائل فون سے دور رکھنے کا منصوبہ، اسکولوں میں پابندی ہوگی

پیرس (اے ایف پی) فرانس میں کالجوں اور مڈل اسکولوں میں طلباء موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے ،11سے15برس کے50ہزار طلبہ پر اسکول میں موبائل فون کے استعمال پر آزمائشی پابندی ۔180کالجوں ، مڈل اسکولوں میں11 سے 15برس کے ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں، ڈیجیٹل توقف کی آزمائشی پابندی میں 50ہزار سے زائد طلباء شامل ہیں، اسے 2025سے ملک بھر میں نافذ کرنے کے ممکنہ منصوبے سے پہلےان طلباء پر لاگو کیا جا رہا ہے۔فی الحال فرانسیسی مڈل اسکولوں کے طلباء کواپنے فون بند کرنا لازمی ہے۔فرانس میں نرسریوں، ابتدائی اسکولوں اور مڈل اسکولوں میں2018سے موبائل فون یا کسی دوسرے الیکٹرانک مواصلاتی ٹرمینل آلات کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ ہائی اسکولوںمیں15سے18برس کے فرانسیسی بچے زیر تعلیم ہیں، داخلی ضابطوں کے تحت پورے اسکول یااس کے احاطے کے کچھ حصوں میں طلباء کے سیل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ایمانوئل میکرون کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 11سال سے کم عمر بچوں کو فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ 15سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل نیٹ ورک تک رسائی محدود ہونی چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید