• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب میں پھنسے کتے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل


فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ریاست گجرات میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، ان ہی میں ایک دل کو چھولینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

گجرات میں سیلاب میں پھسنے ایک کتے کو بچانے اور اسے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ گہرے پانی میں ایک چارپائی پر کتے کو بٹھا کر لے جاتے نظر آرہے ہیں، جبکہ اس دوران پورے علاقہ زیر آب ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا: "وڈوڈرا کے سیلاب میں ایک  کتا پھنس گیا تھا، لیکن پوری کمیونٹی نے متحد ہو کر اسے بحفاظت بچا لیا۔"

ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے مقامی افراد کی تعریف کرنا شروع کردی۔

دو روز قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 1 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی کلمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں میں کم از کم 28 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔

 شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد، ریاستی حکومت نے مختلف علاقوں میں امدادی اور صفائی کے کام شروع کر دیے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید