• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار جلسہ ملتوی یا منسوخ نہیں کیا جائیگا‘ پلان اے‘ بی اور سی تیار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے 8 ستمبر جلسے کے لیے طلب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 8ستمبر کا جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائیگا ،پلان اے،بی اور سی تیارکرلیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بار بھاری مشینری ایک دن قبل صوابی پہنچائی جائے گی، ایمبولینسز ،بلڈوزر ،کرین اور دیگر مشینری 7ستمبر کو صوابی پہنچائی جائیگی جبکہ ہرممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو 1500سے 2 ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید