آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: کچھ لوگ جمعے کے پہلے خطبے کے دوران ہاتھ باندھ لیتے ہیں، جب کہ دوسری مرتبہ ہاتھ کھول دیتے ہیں، کیا یہ طریقہ بدعت میں آتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جمعے کے خطبوں کے دوران اور دونوں خطبوں کے درمیان تشہد کی حالت میں بیٹھنا افضل ہے، البتہ چہرہ خطیب کی طرف ہونا چاہیے، اور اگر اس طرح بیٹھنے میں حرج ہو تو جس طرح سہولت ہو، بیٹھنا درست ہے۔
باقی پہلے خطبے کے دوران دونوں ہاتھ باندھنے اور دوسرے خطبے کے دوران ہاتھ رانوں پر رکھنے کو اگر کوئی خطبہ سننے کی سنت سمجھتے ہوئے ایسا کرنے کا التزام کرے گا تو یہ عمل بدعت ہوگا اور اگر خطبے کی سنت سمجھے بغیر ایسا کرے گا تو یہ عمل بدعت تو نہیں ہوگا، تاہم اس کا التزام کرنا درست نہیں ہوگا۔