کولمبو (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سابق سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ کو ایشیا میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق وہ پاکستان کے ثقلین مشتاق کی جگہ لیں گے ، ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پوزیشن سنبھالنے پر دستبردار ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ بھارت کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کو افغانستان کیخلاف نوئیڈا میں پیر سے شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔