کراچی (جنگ نیوز) زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، مختلف ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو مضبوط کرنے کے لیے 6 پاکستانی کرکٹرز کو سائن کیا ہے۔ ان میں شرجیل خان، محمد عرفان ، یاسر شاہ ، حیدر علی ، شاہنواز دھانی اور آصف علی شامل ہیں۔ پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔