کراچی (جنگ نیوز) غلام عباس گروپ کے صدر اورنگزیب شاہ میر اور جنرل سیکرٹری آصف الممتاز نے کہاہے کہ ککری اسپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کلبوں کے حوالے کیاجائے۔ انہوں نے لیاری ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم کو یاد دہانی کرائی کہ شہر بھر میں کلبز کو مختلف گراؤنڈز میں کھیلنے کی اجازت ہے لیکن لیاری میں ٹاؤن میں ایسا نہیں ہے، اب ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کلب کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔