کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر ایتھلیٹس کو ساؤتھ ایشن جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئےتاحال بھارتی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ مقابلے 11 سے 13 ستمبر تک چنئی ہونگے ۔ پاکستانی ٹیم کو 8 ستمبر کو روانہ ہونا ہے۔ فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق تمام کاغذات جمع کرائے ہو ئے ہیں ، ویزوں کے جلد اجرا ء کے لیے پر امید ہیں۔