• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالمالک کی زیرصدارت جمعیت پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عبد المالک کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ جماعتی ساتھیوں کو پیش آنے والے مسائل میں معاونت کی خاطر سہولت پیدا کرنے کیلئے صوبائی سطح پر مختلف سرکاری محکموں کے ذمہ داران سے ملاقات کیلئے حاجی عبدالرزاق لانگو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان میں ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی ،پروفیسر حسین احمد شیرانی ،گریگری انوسینٹ اور عزیز الرحمٰن عزیزی شامل ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی تربیتی اجتماع کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی رابطہ کمیٹی اور پشین کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس 22 ستمبر کو ضلع پشین میں ہوگا ،اجلاس میں ضلع لورالائی کے مسائل کیلئے حاجی امین اللہ امین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان میں حاجی عبدالرزاق لانگو اور عزیز الرحمٰن عزیزی شامل ہوں گے۔ اجلاس میں حاجی عبدالرزاق لانگو کو صوبائی ناظم مالیات اور حاجی قاسم شاہ آغا کو نائب ناظم مالیات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں طے کیا گیا کہ جس سطح کے نظم کا امیر اور جنرل سیکرٹری پیشے یا رہائش کے لحاظ سے مستقل دوسرے علاقے میں رہائش رکھتا ہو، ایسے حضرات متعلقہ نظم میں امیر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سر انجام نہیں دے سکتے، البتہ رابطہ کمیٹی کے رکن رہ سکتے ہیں، مندرجہ بالا فیصلے کی روشنی میں ضلع قلعہ سیف اللہ کا موجودہ امیر اور ناظم عمومی اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہے لہٰذا مولانا محمد سرور کو ضلع قلعہ سیف اللہ کا قائمقام امیر مقرر کیا جاتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید