• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کپتانی پر بھی سوالیہ نشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کپتانی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں میٹنگز کریں گے، جس میں وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کے نئے وائٹ بال کپتان کی تقرری کا امکان ہے، ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی بھی زیربحث آگئی ہے۔پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے، کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔