• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹر سائکلیں، موبائل فونز برآمد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں ، موبائل فون برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز قائد آباد پولیس تھانے نے پشتون آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرکے اس کے گھر سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاایک اور کارروائی میں پولیس نے مطلوب ملزمان اختر جان، الیاس کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔انڈسٹریل پولیس تھانے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب مطیع اللہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاایک اور کاروائی میں پولیس نے ملزم عبداللہ خلجی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل برآمد کرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا۔
کوئٹہ سے مزید