• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی تباہی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت، کرپشن، بیروزگاری، مہنگائی اور نسلی و لسانی نفرتوں نے سب کچھ تباہ کردیا ہے جس کے ذمہ دار نااہل سیاستدان ہیں قوم پرست بھی آج گروپوں میں تقسیم ہیں چاہے وہ پشتون ہوں یا بلوچ جبکہ مذہبی پارٹیاں بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد نہیں تو دوسری جانب فیڈریشن کی خالق جماعت ایک درجن گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس لاکر ملک کے قرض اتارے جائیںجبکہ خسارے میں چلنے والے اداروں جیسا کہ ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل مل، واپڈا کو پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتی ملک مسائل سے نکالنے کے لئے فوری طور پر نئی قیادت کو آگے لایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید