کراچی (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے 8 فروری عام انتخابات کو موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ 8 فروری کو عام انتخابات پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بندش کی وجوہات جاننے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن میں درخواست دی گئی۔ درخواست کے جواب میں وزارت داخلہ نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔ وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دے دیا اور کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔