• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز کا بیٹھک اپنے ہی انسپکٹر کو ماہانہ 80 ہزار کرایے پر دینے کا انکشاف

جیکب آباد (رپورٹ:خاوند بخش بھٹی) جیکب آباد ایکسائزکادو کمروں پر مشتمل بیٹھک اپنے ہی انسپکٹر کو ماہانہ 80ہزار روپےکرایے پردینے کا انکشاف،ستمبر میں ایک لاکھ 80ہزار ادائیگی کی گئی ، ڈی آئی او کا کیمپ آفس ہے ، چوکی پر ڈیوٹی کرنے والےغیر مقامی اہلکاروں کو رہائش دی گئی ہے، انسپکٹر گل بھٹو۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جعفر آباد محلہ کی چھوٹی سے گلی میں دو کمروں پر مشتمل بیٹھک کا اپنے ہی انسپکٹرکوبرسوں سے ماہانہ 80ہزارروپے کرایے پر دینے کا انکشاف ہو اہے،رواں ماہ ستمبر میں ایکسائز کے بجٹ سے کرائے کی مد میں ایک لاکھ 81ہزار خرچ کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ماہانہ 80ہزا رکرایہ لاڑکانہ کے افسر سمیت محکمے کے دو ملازمین آپس میں بانٹتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید