بیلہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی رہائش گاہ پر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے چھاپے کے رد عمل میں پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اسے بلا جواز اور گزشتہ روز کے سینٹ اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر اظہار خیال کا شاخسانہ بتایا ہے جبکہ لسبیلہ پولیس میڈیا سیل کے مطابق سینیٹر کی رہائش گاہ میں گزشتہ رات تین مشتبہ افراد کے داخل ہونے کی کوشش کی اطلاع پر انہوں نے پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ پہنچا کر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے