• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی 17 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری

دیامر( نثار عباس سدپارہ) 272میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین آر سی سی (Roller Compacted Concrete)ڈیم ہے، جو چلاس سے 40کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کی 17اہم سائٹس پرتعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے، پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے۔ دیامربھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1ملین ایکڑ فٹ ہے جس سے1.23 ملین ایکڑ اراضی زیرِ کاشت آئے گی۔ پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 18ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کریگا۔
اہم خبریں سے مزید