• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دریدہ دہن بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین پر بھارت کی سرزمین بھی تنگ‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس)’’دریدہ دہن بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین پر بھارت کی سرزمین بھی تنگ‘‘،بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین جو ایک زمانے سے بھارت میں مقیم ہیں،توہین آمیز تحریروں کی پاداش میں اُنہیں بنگلہ دیش میں شدید عوامی ردِعمل کے ساتھ ساتھ گرفتاری کا بھی خدشہ تھا، ایسے میں بھارت نے تسلیمہ نسرین کو پناہ دی اور اُس کی سیکورٹی کا اہتمام بھی کیا، بھارت میں قیام کیلئے تسلیمہ نسرین کو خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا جس کی تجدید ہوتی رہتی ہے، اب تسلیمہ نسرین کو ایک بار پھر اس اجازت نامے کی تجدید کا مرحلہ درپیش ہے، یہ معاملہ کئی ماہ سے معرضِ التوا میں پڑا ہوا ہے اور اب زیادہ پیچیدگی اس بات سے بھی پیدا ہوئی ہے کہ بنگلا دیش کے حالات بدل گئے ہیں اور بھارت کو سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھی میزبانی کرنا پڑ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید