• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام افسر اورملازمین بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں،سیکرٹری اطلاعات

لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری اطلاعات پنجاب و ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے تمام افسر وں و ملازمین کو بروقت آفس پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔تمام افسران و ملازمین اپنی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں۔ڈیوٹی ٹائم کے بعد آفس آنے والے افسر یا ملازم کی غیر حاضری تصور ہو گی ۔ تمام افسر محکمانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔تمام شعبے کے ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی بہتر کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور سے مزید