لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) راوی روڈ کے علاقہ چوکی سبزی منڈی کے علاقہ سے 40 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش ملی ۔علامہ اقبال ٹاؤن کے آصف بلاک میں گھرسے 55 سالہ شخص کی 4 روز پرانی لاش ملی ،مزنگ کے علاقہ میانی صاحب قبرستان سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی ۔سبزہ زار میں 25 سالہ نشہ کے عادی شخص کی لاش برآمدہوئی ۔چوکی غالب مارکیٹ کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی حالت میں ملاجو بعد دم توڑ گیا ،لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔