ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 149 ملک رضوان ہانس کو پیپلزلائرزفورم ملتان ڈویژن کا صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدرگیلانی نے ملک رضوان ہانس سمیت پی ایل ایف کے نو منتخب عہدے داروں میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے، اس موقع پرپی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر غیاث الحق شیخ ایڈووکیٹ ،نائب صدر جنوبی پنجاب پی پی پی خواجہ رضوان عالم ، سٹی صدر پی پی پی ملک نسیم لابر ، سیکرٹری ملتان ڈسٹرکٹ بارسید عارف حسن شاہ ، نائب صدر انجمن تاجران جنوبی پنجاب و صدر بوسن روڈ ملک طارق ہانس بھی موجود تھے۔