• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انس سرورکیلئے بہترین ممبر آف دی اسکاٹش پارلیمنٹ کا ایوارڈ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں ہولی روڈ گارڈن پارٹی اینڈ پولیٹیکل ایوارڈ کی طرف سے لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور کو اس سال کے لیے بہترین ممبر آف دی اسکاٹش پارلیمنٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ سابق ڈپٹی فرسٹ منسٹر لارڈ ویلس کو لائف ٹائم اچیوومنٹ کا اعزاز ملا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب ایڈنبرا بوٹنگ گارڈنر میں منعقد ہوئی۔ انس سرور جنہوں نے ویسٹ منسٹر کے حالیہ الیکشن میں اسکاٹش لیبر پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور ویسٹ منسٹر میں پارٹی کے صرف ایک ممبر سے37بن گئے۔ انس سرور نے بہترین ممبر آف دی اسکاٹش پارلیمنٹ کے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی موجودہ ڈپٹی فرسٹ منسٹر کیٹ فوربس اور گرین پارٹی کے ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ گیلن میکے کو شکست دی۔تقریب کے ججوں کا کہنا تھا کہ انس سرور نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اسکاٹش حکومت پر زبردست دبائو ڈالتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی سے پارٹی کو دوبارہ بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہولی رور کمیونیکشن کی میجنگ ڈائریکٹر منیدی روڈز نے کہا کہ ہمارے ججوں کا پینل اسکاٹ لینڈ کی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے معیار سے بہتر متاثر ہوا، لیکن انس کی کارکردگی اس سال بہترین رہی۔انس سرور نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیووجنگ کو بتایا کہ میں اسکاٹش عوام اور ملک کی خدمت کے لیے مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔
یورپ سے سے مزید