نیویارک( نیوز ڈیسک)وینس فلم فیسٹیول میں یہودی ہدایتکارہ سارہ فریڈ لینڈ نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ نے اپنی پہلی فلم کیلئے ایوارڈ ملنے پر تقریر میں کہا کہ وہ یہ ایوارڈ اس دن حاصل کررہی ہیں جب غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو 336 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور فلم ورکرز ہماری ذمہ داری ہے ہم دنیا کو بتائیں کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسرائیل کو اس پر کھلی چھوٹ ہے۔