• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ پلیئرز کیلئے صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع، سعود شکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے اور قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہماری ٹیم متوازن ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج ہے، پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے چیمپئنز ون ڈے کپ کا یہ افتتاحی ایڈیشن ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا۔ خاص طور پر پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کیونکہ اب انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہونے والا ہے اس کے علاوہ شائقین کو بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کودیکھنے کا موقع ملنے والا ہے، سرفراز احمد کا بطور مینٹور تجربہ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں رہنمائی کرے گا۔ ڈولفنزاپنا پہلا میچ 14 ستمبر کو شاداب خان کی ٹیم پینتھرز سے کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید