کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ، مصباح الحق، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے دوسرے سیزن میں شرکت کریں گے۔ کیلی فورنیا بولٹس نے حسین طلعت اور ڈیٹرائٹ فالکنز نے فاسٹ بولر عمران خان جونیئر ، نیویارک واریئرز کی ٹیم نے محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف کو علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم نے اپنا حصہ بنایا ہے۔ بھارت کے ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی ٹی 10 کا حصہ ہوں گے۔