• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ آج شروع

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ساف جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بدھ چنئی، بھارت میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم کے منیجر انجینئر سیف آفریدی کے مطابق چیمپئن شپ میں سات ممالک پاکستان سمیت میزبان بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے پندرہ، پندرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔