کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو کسی حکومتی شخصیت نے ان کا استقبال نہیں کیا۔حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا،حیدر علی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے منگل کو اسلام آباد پہنچے ۔ البتہ یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا ۔