• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شطرنج ٹیمیں ہنگری روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مردوں اور خواتین کی شطرنج کی ٹیمیں 45 ویں فائیڈ شطرنج اولمپیاڈ میں شر کت کے لئے منگل کو ہنگری روانہ ہوگئی، ایونٹ10سے23ستمبر تک بڈاپسٹ میں کھیلا جائیگا ، مردوں کی ٹیم کی کپتانی سلیم اختر کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں قومی چیمپئن مفتاز خالد، عامر کریم، مومن فیضان، محمد لقمان اور مدثر اقبال جبکہ خواتین ٹیم میں صہبا شاہ، زینوبیہ واصف، مہک گل اور سحرش شامل ہیں۔ شطرنج فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی وفد کی سربراہی کریں گے۔