• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی ۔ وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور مداحوں نے استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔پاکستان نے ریکارڈ پانچویں بار ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتی ، 16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے، جنہوں نے چیمپئن شپ کے دوران 23میں سے 19 گیمز میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم ٹرافی بھی پاکستان نے جیتی، پاکستان کے 4 پلیئرز نے ٹاپ ٹین میں فنش کیا۔ چیمپئن شپ میں 138 پلیئرز نے حصہ لیا ۔