لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منشیات کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سی سی پی او سے آج عمل درآمد رپورٹ کرلی،عدالت نے سی سی پی او پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کے باوجود پولیس اہلکار بطور گواہ بیانات قلمبند نہیں کروا رہے ،سی سی پی او صاحب آپ دیکھ رہے ہیں کیا ہورہا ہے؟کیوں ناں ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف کاروائی کی جائے۔