پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے لئے شیخ آباد منڈائی کس باڑہ،ملک عبید مارکیٹ شاہ کس اورچارسدہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے، اس دوران عوام نے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا، پی آر او نصراللہ، محمد الیاس اور دیگر کو عمائدین و معززین کا تعاون حاصل رہا، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے افراد کی بدولت موروثی امراض میں مبتلا بچے جی رہے ہیں، ننھی جانوں کو بچانے کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں۔