پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں رہزنی اور چوری کی 4وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی اور سامان چھین لیا گیا ٗکم عمر لڑکے کو ہوس کانشانہ بنادیا گیا۔ زوجہ سمیع اللہ خان سکنہ پولیس کالونی نے تھانہ ٹائون پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ سات تولے سونا بورڈ بازار فروخت کرنے آئی تھی جہاں دو نوسرباز خواتین نے بے ہوشی کا ڈرامہ رچاکر اس سے سونا چوری کرلیا اوفرار ہو گئیں ادھر تھانہ پھندو کی حدود میں رہزنوں نے ذاکر خان اوراس کے دوست سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی پولیس نے رہزنی کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ دائود زئی کی حدود قرطبہ ٹائون کے قریب رہزنوں نے رکشہ ڈرائیور سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔گلبہار نمبر تین میں چوروں نے پیش امام سلیمان کے کمرے سے ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں کا سونا اور سامان چوری کرلیا ۔تھانہ خزانہ کی حدودمیں چودہ سالہ نعمان کو پڑوسی نے زبردستی ہوس کانشانہ بنا ڈالا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔