پشاور (نسرین جبین ) پشاور میں گدھے یا دیگر کسی جانور کا گوشت ٹیسٹ کرنے کے لیے پی سی ار مشین نصب کر دی گئی بٹا گرام میں گدھے کو ذبح کرنے اور اس کا گوشت تقسیم کرنے کے واقعے کے بعدخیبر پختونخواہ حکومت نے صوبائی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں خصوصی پی پی سی مشین نصب کی ہے جو کہ جینز کی سطح پر جا کر ٹیسٹ کرتی ہے اور خود کار طریقے سے بتا دیتی ہے کہ گوشت کس جانور کا ہے اور یہ صحت کے لیے مضر ہے یا معیاری گوشت ہے ڈاکٹر عبدالستار شاہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبائی فوڈ ٹیسٹنگ لیب فار ریسرچ فوڈ پشاور میں نصب کی گئی اس مشین میں نہ صرف کچا گوشت ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ ایک مکمل اٹومیٹک سسٹم ہے جس میں پکا ہوا گوشت یا قیمہ بنا ہوا گوشت یا پھر اس کی ہڈیاں بھی ٹیسٹ کی جا سکتی ہے اور مشین اس کی نوعیت جنس کی بنیاد پر لیے گئے ٹیسٹ کے مطابق بتا دیتی ہے جس سے ہم جان سکتے ہیں کہ گوشت گدھے کتے ،بلی ، بھینس، بکری بھیڑ کا پھر کس جا نور کا ہے۔