• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی، پائیدار اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے لسٹنگ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد مقامی صنعتکاروں اور کاروباریوں کو کیپٹل مارکیٹ کے مواقع اور اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کے فوائد تک رسائی کے امکانات سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ صنعتی پائیداری اور دیرپا ترقی کو ممکن بنا سکیں۔تقریب کے دوران خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے ماہرین نے کیپٹل مارکیٹ میں لسٹنگ کے عمل، معیار، اہلیت اور بعد از لسٹنگ فوائد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اور مقامی صنعتکاروں کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ سرمایہ مارکیٹ کو ایک مؤثر ترقیاتی حکمتِ عملی کے طور پر اختیار کرسکتے ہیں۔
پشاور سے مزید