• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ڈاکٹروں کے تبادلے اور تعیناتیوںکے احکامات

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر سمیت مینجمنٹ کیڈر گریڈ 18 اور 19 کے چار ڈاکٹروں کے تبادلے اور تعیناتیوںکے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کولئی پالس کوہستان ڈاکٹر پیر زادہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے ڈاکٹر خان بہادر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کولئی پالس کوہستان تعینات کیا گیا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال پایان گریڈ 19 کے ڈاکٹر شہزادہ محمد حیدر الملک کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر چترال اور ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے ڈاکٹر فیاض علی رومی کواپنے پے سکیل میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پایان تعینات کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید