• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ میں بدعنوانی و دھوکہ دہی پرپٹواری گرفتار

پشاور(جنگ نیوز) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مبینہ طور پر بدعنوانی اور دھوکہ دہی میں ملوث پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو شہری کی جانب سے پٹواری حلقہ چودھوان، عبد السمیع کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ شہری کی شکایت پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پٹواری عبد السمیع نے 250 کنال اراضی کے جعلی انتقالات کے عوض شہری سے 1,60,000 روپے وصول کیے۔ پٹواری نے جعلی انتقالات اور جعلی فرد جاری کی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری عبد السمیع کو گرفتار کر لیا ہے۔
پشاور سے مزید