• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےیوایم نے کلا س فور کیلئے انگریز دور کے نام تبدیل کردیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے کلاس فور ملازمین کے لئے انگریز دور سے رائج فرسودہ اور تحقیر آمیز عہدوں کے نام بدلنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے، اب یونیورسٹی میں خاکروب کو’’سروسز اسٹاف‘‘،چپڑاسی کو’’آفس اٹینڈنٹ‘‘اورڈرائیورکو’’وہیکل آپریٹر‘‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ان ملازمین کی عزتِ نفس کی بحالی اور ان کے لئے معاشرتی احترام کو یقینی بنانا ہے۔یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی صدارت میں منعقدہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں اور ذیلی اداروں کے سربراہان کے 23ویں ماہانہ اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ یہ فیصلہ طویل غور و خوض اور اس مقصد کے لئے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، یونیورسٹی کی ترقی و استحکام میں کلاس فور ملازمین کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ فیکلٹی، افسران اور دیگر عملے کا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے عہدوں کے لئے عزت افزاء اصطلاحات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ذیلی اداروں کے استحکام اور مالی نظم و ضبط کے بعد اب معیارِ تعلیم،تحقیق اور اصلاحات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں کی جانب سے پیش کی جانے والی لاگت و فائدہ تجزیہ رپورٹس کو سراہتے ہوئے ۔
پشاور سے مزید