• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بذریعہ روڈ زیارت اربعین پر پابندی کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

پشاور( لیڈی رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بذریعہ روڈ زیارت اربعین کے لیے جانے والے قافلوں پر پابندی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے جمعہ کے روز پورے پاکستان میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے صدر آغا جان زیب علی جعفری اور جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجد نے صوبے بھر سے ائے ہوئے شیعہ علماء کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت نے بلا جواز سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر بذریعہ روڈ اربعین کے قافلوں پر پابندی لگا دی انہو ں نے کہا کہ روڈ کے ذریعے زیارت پر پابندیوں سے زائرین کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ ہر کوئی ہوائی جہاز کے ذریعے نہیں جا سکتا۔
پشاور سے مزید