• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصہ خوانی اور متنی سے 2لاشیں برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) قصہ خوانی اور متنی سے لاشیں برآمدہوئیں ہیں - تھانہ خان رازق شہید پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں قصہ خوانی میں واقع ہوٹل سے پر اسرار طور پر جابحق شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عمران علی ولد گل علی سکنہ پاڑہ چنار کرم ایجنسی سے ہوئی ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی ادھر تھانہ متنی پولیس کو یوسف خیل کے علاقے سے معمر شخص کی لاش ملی ہے جو پراسرار طور پر جابحق ہوچکاہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی دونوں لاشیں مسخ ہو چکی تھیں پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کرلی۔
پشاور سے مزید