• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان بابا ‘معمولی تکرار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا کی حدود میں تکرار پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا اور ہشت نگری میں دن دیہاڑے لاکھوں چھین لئے گئے ۔فاروق ولد گل اکبر سکنہ دیر کالونی نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاس کا بھائی 24سالہ ہنر شاہ اپنے دوست تیمور کے ہمراہ عثمانیہ ٹاؤن جارہاتھا کہ راستے میں اس کی ڈاکٹر نادر اور ناصر پسران مرجان کے ساتھ تکرار ہوگئی اس دوران دونوں بھائیوں نے فائرنگ کرکے ہنر شا ہ کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ادھر گلفت حسین شہید کی حدود رام پورہ روڈ پر دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار رہزن ابوہریرہ کی آٹا ہول سیل کی دکان میں گھس گئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ایک لاکھ 53ہزارروپے چھین لئے اورفرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر کی بجائے روزنامچہ رپورٹ درج کر لی ۔
پشاور سے مزید