کراچی( ذیشان صدیقی/اسٹاف رپورٹر) معروف ٹی وی پروڈیوسرو ڈائریکٹر اطہروقار عظیم مرحوم کو منگل کو یہاں ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ان کے اعزاء و دوستوں اور احباب نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔ وہ اتوا ر کو عارضہِ قلب کے سبب انتقال کرگئے تھے‘ مرحوم ٹیلی ویژن کے کرنٹ افیئر ز اور دیگر موضوعات پر پروگرامز پیش کرنے میں مہارت رکھتے تھے، اطہر وقار عظیم ممتاز دانشور پروفیسر سید وقار عظیم کے صاحبزادے تھے‘ تدفین اور نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات اور اہل علم کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں ممتاز دانشور غازی صلاح الدین ،ارشد محمود، ممتاز دانشور، راجو جمیل، سید جاوید اقبال ، اصلاح الدین ، اقبال لطیف ، بہروز سبزواری،پروفیسر اعجاز فاروقی، ندیم اسرارعثمانی، زیڈ آر شاہد ، سید شیراز،سرکاری ٹی وی کراچی سینٹر کے جی ایم امجد شاہ، شجاع ثانی،مزاح نگار انور مقصود، ظہیر خان،کمال احمد ،فلم تقسیم کارستیش آنند اور دیگر شامل تھے۔