پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس کیخلاف صحافیوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، صحافیوں نے اس موقع پر ایوان کے باہر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے ریمارکس پر معذرت کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزراء ظاہر شاہ طورو، مینا خان آفریدی، سید قاسم علی شاہ ، عاقب اللہ خان اور دیگر اراکین اسمبلی صحافیوں کو منانے ایوان سے باہر آئے،صوبائی وزراء کی یقین دہانی پر صحافیوں نے احتجاج موخر کردیا۔