• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی سیاست میں اہم پیشرفت؛ وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی دار الحکومت اسلام آ باد کی سیا ست میں اہم پیش رفت ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے بدھ کی شام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملاقا ت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وفد میں سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔ ملاقات ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔
اہم خبریں سے مزید