• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغبل ڈیم کے ٹینڈر میں حقیقی ٹھیکیداروں کی حق تلفی کی گئی، عبدالعلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالعلی نے کہا ہے کہ ایریگیشن ژوب کے افسر نے مرغبل ڈیم ٹینڈر میں من پسند ٹھیکیداروں کو نواز کر حقیقی ٹھیکیداروں کو نظرانداز کردیا، حکام صورتحال کا نوٹس کر انصاف فراہم کریں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر شیخ محمود ، نصیب اللہ ، صالح محمد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ژوب نے مرغبل ڈیم کے ٹینڈر میں من پسند ٹھیکیداروں کو نواز کر حقیقی ٹھیکیداروں کی حق تلفی کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کی بجائے ٹینڈرز کی بندر بانٹ کے عمل سے رجسٹرڈ ٹھیکیدار مایوسی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے حکومت و متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیکر حقیقی اور حقدار ٹھیکیداروں کو ان کا حق دیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید