لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کےسلسلہ میں خصوصی سیمینار آج بروز جمعہ دوپہر 3 بجے پی سی ہوٹل میں ہو گا۔ صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کریں گے۔ مہمان خصوصی سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان ہونگے۔