• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: کامیاب مذاکرات کے بعد پولیس کا دھرنا ختم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت میں کامیاب مذاکرات کے بعد پولیس اہلکاروں نے دھرنا ختم کر دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق 5 روز سے بند انڈس ہائی وے اور ضلع بنوں کی دیگر سڑکیں کھول دی گئیں ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مروت قومی جرگہ کے مشیران نے مذاکرات کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے۔

واقعے کا پسِ منظر 

ایک روز قبل بنوں میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے قتل کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی تھی۔

گزشتہ روز لکی مروت میں پولیس پر حملوں کے خلاف پولیس اہل کاروں کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا تھا۔

دھرنے کی حمایت میں دکانداروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید