ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان سفارتخانہ ویانا میں نئے تعینات سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جمہوریہ آسٹریا کے صدر الیگزینڈر واں دیر بیلن کو ہوف برگ صدر ہاؤس میں آسٹریا میں اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کیں۔ محمد کامران اختر ملک نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کرداراداکرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔اس سے قبل سفیر پاکستان محمد کامران اختر ملک ہوف برگ صدر ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اسٹرین صدر کو دوسرے مختلف ممالک کے آسٹریا میں نئے تعینات سفرا نے بھی اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کیں۔یاد رہے کہ کامران اختر ملک کی آسٹریا میں بطور سفیر تعیناتی جون کے آخر میں ہوئی تھی اور اُنہوں نے جولائی کے وسط میں پاکستانی کمیونٹی آسٹریا اور سلواکیہ سے تعارفی ملاقات بھی کی تھی ۔