لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) اسلام پورہ میں شاہنواز سے 2لاکھ ،موبائل فون ،سندر میں حبیب کی فیملی سے 2لاکھ اور موبائل فون،سول لائنز میں نوید سے 1 لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون،ساندہ میں ندیم کے گھر سے 1 لاکھ 65 ہزا اور موبائل فون،مصری شاہ میں الطاف سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون گرین ٹاون میں اویس کی فیملی سے 1لاکھ40 ہزار اور موبائل فون،ہنجروال میں وقار کی دکان سے 80ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مناواں اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ جوہر ٹاون اور ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔