لاہور(خبرنگار)وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑااور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ حضرت میاں میرؒ خطے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔ وہ ’’حضرت میاں میر ؒ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو،مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری،مولانا مفتی محمد اقبال کھرل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔