• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سب سے زیادہ پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے والا ملک بن گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے والا ملک بن گیا۔

اس معاملے میں بھارت نے نائجیریا، انڈونیشیا اور چین جیسے بڑے آلودگی پیدا کرنے والے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یونیورسٹی آف لیڈز کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بھارت سالانہ 9.3 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا کر کے دنیا میں پلاسٹک سے آلودگی پھیلا نے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔

ایک جریدے میں شائع ریسرچ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر سالانہ 57 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بشمول بھارت دنیا کی 15 فیصد آبادی میں 255 ملین لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں فضلے کو تلف کرنے کا انتظام ناکافی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید