• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد منانے کا مقصد اللّٰہ کے محبوب اور آخری نبی محمد ﷺ سے محبت کا اظہار کرنا ہے، آصف قادری

اوسلو (ناصر اکبر) دار المصطفیٰ السنیہ ناروے کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمان بہن بھائیوں کی بڑی تعداد سمیت سوڈان، ترکی، صومالیہ، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھر پورشرکت کی۔ اجتماع نماز ظہر اور تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا، جس کے بعد نارویجن اور عربی زبان میں خوبصورت کلام پیش کیے گئے۔ شیخ طارق قادری حفظہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی خوبصورت آواز میں نبی مکرم محمد ﷺ کی ولادت کے حوالے سے کلام پیش کیااوردنیا بھر میں مشہور قصیدہ بردہ اور قصیدہ محمدیہ کے چند اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔ مبلغ اسلام الحاج آصف قادری نے اپنےخطاب میں فرمایا کہ میلاد النبی ﷺ کا مقصد اللّٰہ کے محبوب اور آخری نبی محمد ﷺ سے محبت کا اظہار کرنا ہے، جو ایمان کا جوہر ہے، اور صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنہم بھی ایسے ہی اجتماعات منعقد کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’’نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول‘‘ سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ کی حمد و ثنا ہو جس نے دار المصطفیٰ السنّیہ ناروے کو میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک شاندار اور انتہائی روحانی پروگرام منعقد کرنے کا شرف عطا فرمایا۔تقریب میں ہر مسلمان کے دل کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مختلف قومیتوں کے بھائی اور بہنیں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور آخری رسول ﷺ کے احوالے سے تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے اور اپنے محبوب رسول ﷺ کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے محبت کرنے اور ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور اللّٰہ تعالیٰ دار المصطفیٰ اور تمام سنی مسلم تنظیموں، اداروں اور مساجد کو مزید برکت عطا فرمائے تاکہ وہ اسلام کا نور پھیلانے کا کام جاری رکھ سکیں تقریب میں چیئرمین مبلغ اسلام الحاج آصف قادری کمیٹی ممبرعبدالواجد حسین علی اقبال عمیر اختر قادری اور دیگر شریک تھے۔

یورپ سے سے مزید